ادارہ ینگ بوائز ایجوکیشنل انڈسٹریل اینڈ سرکل کی زیر نگرانی میں جاری زکر یا اگھاڑی اردو پرائمری اسکول، دھولیہ کے محنتی قابل اعتماد صدر مدرس محترم عتیق اختر محمد یوسف اپنے عہدے سے سبکدوش ۔ سینئر معلمہ محترمہ ساجدہ بانو مہندی حسن کا صدر مدرس کے عہدے پر تقرر۔

دھولیہ شہر سے اشفاق خان کی رپورٹ 


محترمہ ساجدہ بانو مہندی حسن نے شبکدوش صدر مدرس محترم عتیق اختر محمد یوسف سے صدر مدرس کے عہدے کا چارج قبول کیا۔

شہر دھولیہ کا معروف تعلیمی ادارہ ینگ بوائز ایجوکیشنل اینڈ انڈسٹریل کے زیر نگرانی جاری زکر یا اگھاڑی اردو پرائمری اسکول کے صدر مدرس جناب عتیق اختر محمد یوسف گذشتہ دنوں ۳۰ مئی ۲۰۲۵ ء کو اپنی نوکری کی میعاد مکمل کر کے صدر مدرس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے اس موقع پر ۳۰ مئی ۲۰۲۵ ، کو ادارہ کے عہدے داران واراکین نیز ادارہ کی دیگر اسکولوں کے صدر مدرسین کی ایک مخصوص نششت میں جناب عتیق اختر محمد یوسف کے کاموں کی سرہانہ کی  انھوں نے اپنے فرائض کو جس حسن سلوک سے بخوبی اپنی ذمہ داری انجام دیا ۔ اُس کی تمام سرکانے تعریف کی۔ موصوف کو گل ہائے عقیدت شال اور تحفہ پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی موصوف کے سبکدوش ہونے کی وجہ سے زکریا اگھاڑی اردو پرائمری اسکول میں خالی ہونے والی صدر مدرس کی جگہ پر ادارہ کے عہدے داران واراکین نے اسی اسکول کے سینئر  مدرس کو اس عہدے کے لئے منتخب کرنے کی تجویز منظور کی تھی۔ اسکول کے ریکارڈ سے معلومات حاصل کرنے پر درج ذیل کے مطابق سینئرلیٹی لسٹ حاصل ہوئی ۔ جو اس طرح ہے

(1 ساجده با نو مہندی حسن

(۲) شهناز بیگم شکیل احمد

۳) نفیسه خانم ابو حسن

(۴) عالیه پروین محمد اکرم

۵) زبیدہ پروین شعیب اختر

(۶) شبانه با نو محمد غالب

نور جہاں بانو عبد الحفیظ

(۸) جاوید احمد محمد قربان

(۹) زاہد حسین عبد الحی

11) ذکیہ انجم انیس احمد

(۱۲) روبینه با نوشیخ منور

(۱۰) قریشه با نو عبد العزیز

وغیرہ۔

سینئر لٹی لسٹ کے مطابق سب سے زیادہ سینئر معلمہ ساجدہ بانو مہندی حسن کو صدر مدرس کے عہدے پر تقرر کرنے کی تجویز منظور کی گئی اسی طرح اسکول کے جملہ و اسٹاف نے بھی اکثریت رائے سے اس تجویز سے اتفاق کیا اور اس فیصلہ کو قبول کیا۔ سینئر معلمہ ساجدہ بانو مہندی با نوحسن نے بھی انتظامیہ کے فیصلہ کو اور اسٹاف کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے صدر مدرس کے عہدے کو سنبھالنے کے لئے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا اس لئے اس مخصوص نششت میں موصوفہ کا صدر مدرس کے عہدہ کو قبول کرنے کے ضمن میں استقبال بھی کیا گیا  ۔ موصوفہ کو اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا اس موقع پر ساجدہ بانو مہندی حسن نے بھی دعا کی درخواست کی کہ اللہ تعالی ان کو اس ذمہ داری کو بہ حسن خوبی ادا کرنے کی توفیق و ہدایت دے اُن کے ذریعہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور نہ ہی کسی کے ساتھ نا انصافی ہو۔

آخر میں تمام ہی حضرات کا شکر یہ ادا کرنے کے بعد اس مخصوص نششت کا اختتام ہوا۔



Comments