"گوہر رازداں" محمد رفیق برہان پور کی تولیف کردہ" دور فاروقی" پر تحقیقی کتاب کا رسم اجراء عبدالکریم سالار کے ہاتھوں عمل میں آیا
کاسودا :- رپوٹر نورالدین مُلا
برہان پور کے محقق جناب محمد رفیق کی تولیف کردہ کتاب *"گوہر رازداں"* کا رسم اجراء جلگاؤں کے اقرأ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالکریم سالار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔پروگرام کی صدارت جناب قبلہ سید طلعت تمجید صاحب بخاری بابا میاں نے فرمائی۔مہمان خصوصی کے طور پر حاجی اقبال صاحب،شھزادہ آصف،پروفیسرشکیل شیخ،جناب ھاشمی صاحب وغیرہ عمائدین شہر موجود تھے۔
عبدالکریم سالار نے موجودہ حکومتیں ھماری تاریخ کو مسخ کرنے کی سازشیں کررھی ھیں،ھمیں اتنی ہی طاقت سے اس کی بقاء کی فکر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔اردو ان کے مٹانے سے نہ مٹی ھے نا مٹی گی۔بلکہ یہ لوگ خود ایوانوں میں اپنی بات کو پر اثر کرنے کے لئے اسی اردو زبان کا سہارہ لینے پر مجبور ھیں۔موصوف نے دلائل کے ساتھ اردو زبان کو ملک میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان قرار دیا۔پروگرام کی سرپرستی جناب اعجاز بھیا میکانک نے کی۔ کامیاب نظامت شعور آشنا نے بحسن و خوبی انجام دی۔ پروگرام میں شھر کے بڑی تعداد میں اہل علم حضرات موجود تھے۔حضرت بابا میاں بخاری صاحب کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment